توشہ خانہ کیس میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی، پورا فیصلہ نہیں۔ ہائیکورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عثمان ڈارکی والدہ نے 2حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع کر دیے

انتخابات قریب ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں،موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔