شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے

شیر افضل مروت کا کہنا ہے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا، میرے وکیل نےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔