شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کے امکان بہت کم

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل آج مکمل ہونےکا امکان بہت کم ہے

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس کےضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی اس سے باضابطہ آگاہ نہیں کیاگیاہے۔

شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کل اور پیر کو بند رہیں گی، تاخیر کےنتیجے میں شاہ محمود قریشی بغیر کسی وجہ کے اڈیالہ جیل میں بلاجواز قید رہیں گے۔