پی ٹی آئی کا نشان ’بلا‘ فی امان اللّٰہ ہوگیا ہے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ فی امان اللّٰہ ہوگیا ہے

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 سال بعد اپنے پارٹی انتخابی نشان سے محروم ہوگئی اور انتخابی نشان کے بغیر انتخابی میدان میں اترنا ناممکن ہے۔

شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کے امکان بہت کم

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کھیل کے اصولوں کے مطابق بیٹ کے بغیر بیٹسمین کریز پر کھڑا ہی نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اب بھی اپنا قبلہ درست کرلے۔

ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو ماتحت بنانے کے بجائے اداروں کے ساتھ رہ کر سیاست کریں، وکلاء کے ایک ٹولے نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔