اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت’’ موو آن ‘‘کے سربراہ کو گرفتار کر کے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے، باقی باتیں ہم خود اگلوا لیں گے : اعتزا ز احسن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت موو آن تحریک کے سربراہ کو گرفتار کرے ۔حکومت نےآرمی چیف کے بینرز لگانے پر کسی کو گرفتار نہیں کیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت موو آن کے سربراہ کو گرفتار کر کے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے تاہم موو آن کے سربراہ سے باقی باتیں ہم خود اگلوا لیں گے۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بینرز کا معاملہ ن لیگ نے اٹھایا اور وفاقی دارالحکومت میں اگر آرمی چیف کے بینرز حکومت نے نہیں لگوائے تو وزیر داخلہ اس معاملے کا نوٹس لیں ، آئی ایس پی آر نے بھی بینرز کے معاملے میں فوج کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔بینرز پر نمبر درج ہے مگر اس کے باوجود گرفتاری کیوں نہیں ہو رہی ؟فوج کے آنے کی وجہ سے سول سوسائٹی حکومتی کرپشن میں نہیں بولتی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی انکا ذاتی معاملہ ہے اس کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔