چائے کا استعمال دانتوں کی صحت کیلئے مفید ہے: تحقیق

لندن: (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے فلورائیڈ کے حصول کے لیے ایک قدرتی ذریعہ ہے جو دانتوں کی سطح کو مضبوط اور انہیں خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دن بھر میں 4 کپ بغیر دودھ کی چائے سے اتنا فلورائیڈ مل جاتا ہے جتنا دانتوں کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دودھ کے بغیر چائے کی عادت بھی ڈالنی چاہئے کیونکہ اس سے دانتوں کے لیے مفید فلورائیڈ جسم کا حصہ بنتا ہے۔ دوسری جانب ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چائے کا حد سے زیادہ استعمال دانتوں اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ زیادہ مقدار میں فلورائیڈ تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔