اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,949FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

190 ملین پاؤنڈکیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدنے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، عمران خان کیطرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے۔

سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے دونوں کی موجود گی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے 58 گواہان میں سے 5 گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔