اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

لاہور، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور انہوں نے الیکشن جیتا، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

latest urdu news

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے ہیں، وہ غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔