اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

953,941FansLike
10,003FollowersFollow
575,300FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم 24گھنٹے کے اندر گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائنز بلال محمود سلہری اور اے ایس پی وزیر آباد محمد رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر معراج احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 سالہ جبران کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران مسیح نے درخواست دی کہ مورخہ 23 مارچ ملزم عدیل اکبر میرے بیٹے کو ورغلا کر گھر سے بلوا کر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جس پر مقامی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عدیل اکبر کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزار دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر معراج احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔