اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,428FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

قومی کپتان نے ’’پش اپس ‘‘کو آرمی فٹنس کیمپ کے نام کر دیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کپتان مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری کے بعد دس پش اپس سے خوشی منانے کو کاکول کے آرمی فٹنس کیمپ کے نام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لارڈز میں کھیلنا بالخصوص سنچری کی تکمیل ہر کھلاڑی کا دیرینہ خواب ہوتا ہے اور تمام کھلاڑی اپنے نام کو اعزازی بورڈ پر چسپاں دیکھنا خاص خیال کرتے ہیں لہٰذا وہ اپنی اس اننگز کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سمجھتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوٹ کیمپ میں ٹریننگ کے دوران آرمی افسران سے وعدہ کیا تھا کہ اگر دورہ انگلینڈ میں سنچری کرنے میں وہ کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھیں گے اور یہی سوچ کر میدان پر دس پش اپس کئے اور ساتھ ہی پاکستانی پرچم کو بھی سلیوٹ کیا۔