اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے قومی خزانہ برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائی کے دوران 73کروڑ روپے سے زائد نوٹ برآمد کیے گئے۔گھر سے ایک لوکر اور نوٹوں سے بھرے 14بیگ تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ نوٹوں کے علاوہ گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈ اور سیونگ سرٹیفیکٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ اور پی ایس بی پی کے فنڈز میں ایک ارب سے زائد کےغبن کا الزام ہے جبکہ مشتاق رئیسانی کا کل نیب کورٹ میں ریمانڈ لیا جائے گا۔
اس سے قبل نیب نے اربوں روپے بدعنوانی کے الزام میں سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا تھا۔نیب کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی پرلوکل گورنمنٹ ترقیاتی فنڈزمیں اربوں روپےکرپشن کا الزام ہے۔نیب حکام نےسول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپہ مارکر مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا۔نیب نے محکمہ خزانہ کے دیگر ملازمین کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی محکمہ خزانہ کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔