اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستا ن پہنچ کر بہت بڑا سیاسی دھماکہ کروں گا،پاکستانی ٹیم لارڈز میں تاریخ رقم کرے گی:عمران خان

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان پہنچ کر بہت بڑا سیاسی دھماکہ کروں گا۔ لندن سے پاکستان روانگی کے وقت دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جس طرح خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے ۔ نواز شریف خود کو بچا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم لارڈز میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ناقابل یقین کارکردگی دکھائی ہے۔ ان کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل اپنے بیٹوں کے ساتھ گراونڈ میں دیکھا۔وہ ہفتے کی رات لندن سے روانہ ہوئے اور اتوار کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔