پرویز مشرف کی جائیدادضبط اور بنک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے تمام اکائنٹس اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی تمام جائیداد ضبط کرنے کیساتھ ساتھ بنک اکاﺅنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات سنادیے ۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جائیداد میں اگر کوئی شراکت دار یا اعراض ہے تو اعتراض داخل کرے، پرویز مشرف کے خلاف ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ نہیں چل سکتا ۔عدالت نے پرویز مشرف کے گرفتار یا عدالت میں پیش ہونے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری یا عدالت میں پیشی تک کیس نہیں سنیں گے ۔ وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کو تحریری ثبوت مل گیا ہے کہ مشرف نے ملک کے آئین کو سبوتاژ کیا ۔ عدالت چاہتے تو پرویز مشرف کا بیان انٹرنیٹ کے ذریعے ریکارڈ کر سکتی ہے ۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی جائیداد سے متعلق تفصیل عدالت میں جمع کرادی ۔جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ قانون نے ہم پر کیا ذمہ داری ڈالی ہے اور ہم نے قانون کے مطابق معاملہ آگے بڑھانا ہے ۔ مشرف کی ضمانت ضبط ہو چکی ہے ۔جسٹس یاور علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے خود ملزم کو ملک سے باہر جانے دیا ، کیا عدالت نے کہا کہ 342کے تحت ملزم کا بیان ریکارڈ نہیں کریں گے ۔