اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوٹیلٹی اسٹورز پر اس کااپنابرانڈڈ گھی غائب،صارفین پریشان

لاہور(بزنس ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا اپنا برانڈ یوٹیلٹی بناسپتی ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے صارفین سستے گھی سے محروم ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقے سے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود واحد نعمت بھی چھین لی گئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بناسپتی گھی کی کھپت پوری کرنے کے پیش نظر یوٹیلٹی بناسپتی گھی کی تیاری کے ٹینڈر گھی تیار کرنے والے ملک کے 9 بڑے کارخانوں کو دیے گئے جنہوں نے قیمت بڑھانے کی سفارش کی۔اضافے کی سمری کو وزیر اعظم نے مسترد کر دیا جبکہ دوسری جانب گھی تیا رکرنے والی ملوں نے پرانی قیمتوں پر گھی بنانے سے انکار کر دیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز انچارج کا کہنا ہے کہ گھی نہ ہونے کے باعث 40فیصد سیل کم ہو گئی ہے۔ شہریوں نے بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔