اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عاصم کی بھارت میں سرمایہ کاری کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب کا گھیرامزید تنگ ہونے لگا، سابق مشیر پیٹرولیم کی بھارت میں سرمایہ کاری کے شواہد بھی سامنے آگئے۔ابھی ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کی انکوائری کا کیس زیرتفتیش تھا کہ نیب ذرائع نے بھارت میں بھی ڈاکٹر عاصم کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا انکشاف کردیا۔نیب کی ٹیم کرپشن کی تحقیقات کیلئے جب دبئی میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال پہنچی تو انکشاف ہوا کہ سابق مشیر پیٹرولیم نے اپنے بہنوئی، نیشنل بینک آف پاکستان میں ایکس چینج کے چیف ایگزیکٹو خالد بن شاہین کے ذریعے اربوں روپے دبئی بھجوائے، جہاں سے یہ رقم بھارتی شہری سنیل سیٹھی کے ذریعے بنگلور پہنچی، نیب ذرائع کے مطابق وہاں ان کا گلوبل میڈیکل سینٹر زیرتعمیر ہے۔نیب نے سنیل سیٹھی اور خالد بن شاہین کا بیان قلمبند کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔