اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرمن آٹو کمپنی آڈی کی گاڑیاں جلد پاکستان میں دستیاب ہونگی

بینک اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جرمن آٹو ساز کمپنی آڈی نے بینک اسلامی پاکستان کے اشتراک سے مقامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات متعارف کرادیں۔اسلام آباد میں ہونی والے تقریب میں بینک اسلامی اور آڈی کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے میں تعاون کرینگی۔ معاہدے پر چیف فنانشل آفیسر محمد یاسین خان اور یاسر عباس کی جانب سے ستخط کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آٹو کمپنی آڈی مکمل بلٹ اپ یونٹس (سی بی یو) پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائے گی، جس سے آڈی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، توقعات پوری ہونے اور بہتر نتیجے کے بعد دوسرے مرحلے میں آڈی کی جانب سے اسمبلنگ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے، جہاں گاڑیوں کو بنانے کا کام کیا جائے گا۔