اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیٹا، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کو بھی لے ڈوبا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پانامہ لیکس کی جس فہرست کا شدت سے انتظار تھا وہ جاری کر دی گئی ہے اس میں سیاستدانوں کے معاونین اور معروف شخصیات کے اہل خانہ کے علا وہ وہ تاجر بھی شامل ہیں جنہوں نے سوئس بینکوں میں اکاو¿نٹ کھولنے کیلیے کمپنیاں رجسٹر کرائیں۔ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے ’’آف شور لیکس‘‘ کے ڈیٹابیس کے مطابق مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما چوہدری مونس الٰہی کی بھی آف شور کمپنی ہے ۔ چوہدری مونس الٰہی نے 2006میں ”اولو گرووز“ کے نام سے آف شور کمپنی رجسٹر کرائی۔اس آف شور کمپنی پر لاہور کا پتہ 31cچوہدری ظہور الٰہی روڈ گلبرگ 3 دیا گیا ہے ۔اس کمپنی کے صرف ایک ہی ڈائریکٹر چوہدری مونس الٰہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ق) بھی اس اپوزیشن اتحاد کا حصہ تھی جنہوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات اور نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔