اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اشرف مگسی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمینبلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد منگل کو انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب نے عدالت سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔واضح رہے کہ نیب نے سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی پر پبلک سروس کمیشن کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیٹے اور بیٹیوں سمیت قریبی عزیزوں کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا ۔ علاوہ ازیں ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے۔