اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,595FansLike
9,992FollowersFollow
565,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والے 26 کروڑ روپے میرے تھے: ملزم سہیل مجیدشاہ کا نیب کو بیان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گرفتار ساتھی ٹھیکیدار سہیل مجیدشاہ نے نیب کو ملنے والی رقم میں سے 26 کروڑ روپے کی ملکیت تسلیم کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے کراچی سے گرفتار ہونے والے ٹھیکیدار سہیل مجیدشاہ کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا ہے ۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں اقرار کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والے 26 کروڑ روپے اس کے تھے جو قلات میں ترقیاتی منصوبوں کا ٹھیکہ دے کر کمائے گئے ۔ ملزم نے اپنے بیان میں مزید انکشاف کیا کہ کرپشن سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مارکر 63 کروڑ 18 لاکھ روپے نقدی اور 20 کلوگرام سونا برآمد کیا تھا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہیل مجید کو کراچی سے گرفتار کیا تھا۔