اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتا ر ”را“کے مبینہ ایجنٹ کو کلیئر قرار دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتار ”را“ کے مبینہ ایجنٹ بچل کو کلیئر قرار دے دیا ۔ ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم بچل کے خلاف ’را“سے رابطوں کا الزام ثابت نہیں ہوا تاہم بچل کے ساتھی صدام کیخلاف پاکستان مخالف سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں جس پرنسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ٹھٹھہ سے گرفتار ”را“کے مبینہ ایجنٹ بچل کو کلیئر قرار دیتے ہوئے گھر واپسی کا کرایہ دینے کے احکامات بھی جاری کیے ۔یاد رہے کہ پولیس نے ٹھٹھہ سے ملزم بچل اور صدام حسین کو ’’را‘‘ سے رابطوں کے الزامات پر گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کی گئی تھی۔