اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,316FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد کشمیر: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری آج آزاد کشمیر کے قصبے باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے جلسےکی تیاریاں مکمل کرلیں، جلسے کا اسٹیج تیار کرلیا گیا،آج کے جلسےمیں پیپلزپارٹی کے چئیرمین حالیہ ہونے والے تنازعات اور پانامالیکس کے حوالے سے اپنی تقریر میں گفتگو کریں گے،پیلپزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں وزیراعظم کے استعفی کے معاملے پر متحد ہیں. پانامالیکس میں مریم، حسن اور حسین نواز کے ناموں کے آنے کے بعد سے ہی وفاقی حکومت اور شریف خاندان ان کی سپورٹ کررہے ہیں، جبکہ اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے معاملے پر متحد ہیں اور وزیراعظم سے مطالبہ کررہی ہیں کہ وزیراعظم خود کواحتساب کے لئے پیش کریں. یاد رہے گذشتہ کچھ دنوں پہلے بلاول بھٹو زرداری نےآزاد کشمیر میں جلسے کے دوران وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا،جس طرح نوازشریف نے کچھ سالوں پہلے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے کیا تھا.