اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پروڈیوسرایکتا کپور کا سنی لیون کی زندگی پرفلم بنانے کا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمی سفر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ جسم 2‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلمی دنیا میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں تاہم اب نامور فلمساز ایکتا کپور کئی فلموں کی ناکامی کے بعد سنی لیون کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور اپنی فلموں کی ناکامی کے باعث پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر کو عروج دینے کے لیے متنازعہ اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے اداکارہ سے صلاح و مشورہ بھی کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں سنی لیون کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو دکھایا جائے گا جس میں ان کے ساتھ شوہر ڈینیئل ویبر بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔