اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کو ایف 16 کی فروخت میں بھارتی لابی نے رکاوٹیں کھڑی کیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت ایف 16 طیاروں کی فروخت پر آمادہ ہے مگر دفاعی کمیٹی میں رکاوٹیں ہیں جب کہ پاکستان کو ایف ان طیاروں کی فروخت میں بھارتی لابی نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضاربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایف 16 طیاروں کی خریداری پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا امریکا یہ بات تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت ضروری ہے اور امریکی کانگریس نے طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی لیکن دفاعی کمیٹی میں رکاوٹیں ہیں اور اسی وجہ سے 3 ماہ سے امریکا سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں تاہم امریکا میں پاکستانی سفیر اس معاملے پر کانگریس سے رابطے میں ہیں۔سرتاج عزیزکا کہنا تھا مئی سے 3 جون تک واشنگٹن میں پاک امریکا دفاعی گروپ کی میٹنگ ہے جس میں ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا معاملہ زیربحث آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی نے کوشش کی پاکستان کوایف 16 طیارے نہ مل سکیں اور اگر امریکا، بھارت تعلقات ایسے ہی بڑھتے رہے تو ہمارے پاس بھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کی رہائی پر امریکا سے کوئی حامی نہیں بھری۔ادھرچیرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی امریکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دی گئی دعوت پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔