اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر آواز اٹھائے: سید ریاض حسین شاہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہوتی ہیں۔ بھارت ریاستی طاقت کے ذریعے زیادہ دیر کشمیریوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ کشمیری حریت پسند دہشتگرد نہیں فریڈم فائٹرز ہیں۔ اقوام متحد ہ اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ی علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت پیر سید غلام یٰسین شاہ کررہے تھے۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ظالم بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔پاکستانی حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آوازاٹھائے۔پاکستان کے ہر سفارتخانے میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے۔مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا