اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپنے قائد کا ویژن لے کر چلوں گا،مرد کے بچے ہو تو مشرف پر آرٹیکل 6لگاو: نو منتخب میئر کراچی وسیم اختر

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے میئر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں ان لوگوں اور کراچی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں مجھے ووٹ دیا۔ ایسا انتخاب پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ میں اس الیکشن پر حکومت کا بھی شکریہ ادا کرونگا کیونکہ اس نے ہمارا مینڈیٹ مانتے ہوئے الیکشن کرایا۔ میں تلخیاں بھلانا چاہتا ہوں۔کراچی میں میئر کے الیکشن کے بعد وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے قائد کے ویژن کو لے کر چلوں گا۔کئی سال بعد ان کو 12مئی یاد آگیا۔مجھے جھوٹے کیسز میں اندر کیا گیا ہے اگر میں ان کو عدالت میں لے جاوں تو جج مجھے پانچ منٹ میں بری کر دے گا۔میں سیاسی قیدی ہوں۔کیا میرے اوپر کیسز ڈالنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔اگر مرد کے بچے ہوں تو 12مئی کا کیس مشرف پر ڈالو۔مشرف پر آرٹیکل 6لگاو۔مجھے قید میں ڈالنے سے کیا ہوگا۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آپ کیس بناتے جاو میں عدالت میں جاتا رہونگا۔میں عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے انصاف دیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو میں وزیراعلیٰ سے اپیل کرونگا کہ مجھے جیل میں دفتر دیا جائے یا کوئی متبادل انتظام کیا جائے میں جیل میں جا کر لوگوں کے مسائل حل کرونگا۔ جو مجھ پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں میں ان سے درخؒواست کرونگا کہ وہ ایسا نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ میری ان سے درخواست ہے کہ وہ لوکل گورنمنٹس کو اختیارات دیں۔مجھے ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔وہ ہماری سربراہی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ہم مل کر کام کرینگے تو مسائل حل ہونگے۔میں صرف ایم کیو ایم کا ہی نہیں پورے شہر کا میئر ہوں۔ میں شہر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلال صاحب: ہم سب مل کر شہر کیلئے کام کریں گے۔ ہم شہر میں امن کیلئے آپ کے ساتھ ہیں۔ہم آپ سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے قول کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرینگے۔ ہم اس ملک کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے۔میری پی ٹی آئی والوں سے بات ہوئی ہے۔ میں جماعت اور اے این پی کے پاس بھی جاونگا تاکہ کراچی کا امن بحال کیا جائے۔