اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کانگو وائرس روکنے کیلئے 5چیک پوسٹ اور7سیل پوائنٹ بھی قائم کردیے گئے ہیں ۔ ڈی ایل او محمد آصف ہمایوں

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )کانگو وائرس روکنے کیلئے 5چیک پوسٹ بنا دی گئیں ،7سیل پوائنٹ بھی قائم کردیے گئے ہیں ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر محمد آصف ہمایوں ۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف ہمایوں نے کہاکہ آجکل پاکستان میں کانگو وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام محکمے خصوصا ً محکمہ لائیو سٹاک کو اس کام کیلئے ٹارگٹ سونپا گیا ہے عید الاضحی کی آمد کے سلسلہ میں بیوپاری حضرات نے اپنے جانوروں کو فروخت کرنے کیلئے شہروں کا رخ شروع کردیا ہے میںنے اس سلسلہ میں ضلع ننکانہ میں 5چیک پاسٹیں بنا دی ہیں جن میں بچیانہ جڑانوالہ روڈ ، بچیکی جڑانوالہ روڈ ،وزیر پور ہیڈ بلوکی ، شاہکوٹ ٹول پلازہ اور چندر کوٹ کی ان چیک پوسٹوں پر 10ملازم 24گھنٹے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے اور یہ شفٹ وائز کام کرینگے ہر شفٹ 8گھنٹے پرمشتمل ہوگی ہم نے کانگو وائرس کی ر وک تھام کیلئے مویشی منڈیوں میں سپرے کا کام بھی شروع کردیا ہے اور اس کے علاوہ 7سیل پوائنٹ بھی قائم کردیے گئے ہیں اس بارے ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر کی سخت ہدایات جاری بھی ہوچکی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اگر کسی ملازم نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتی تو اس کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔