اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے تحفہ دےدیا جانئے کیا؟

سعودی حکومت نے 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے حوالے کردیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ وصول کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن امیر طارق زمان نے نمائندگی کی جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سعودی سفیر عبداللہ الزہرائی نے سعودی حکومت کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ سعودی اور پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام، کابینہ ڈویژن کے افسران اور شاہ سلمان سنٹر کے نمائندے بھی موجود تھے۔ امیر طارق زمان نے کہا کہ سعودی حکومت کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ کسی بھی مشکل وقت میں سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور یہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کھجوروں کا تحفہ حکومت پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔