اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بچوں کیلئے لکھی گئی 31کتابوں کی تقریب رونمائی 15مئی کو لاہور میں ہو گی، پاکستان کے نامور اہل قلم شرکت کریں گے

لاہور(لٹریری رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیوں پر مشتمل 31 کتابوں کی ایک ساتھ تقریب رونمائی اتوار 15 مئی صبح 9 بجے پلاک قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں اردو ادب سے وابستہ شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے بچوں کے ادیب شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف اشاعتی ادارے رابعہ بک ہائوس نے بچوں کے لکھاریوں کے نمائندہ فورم کاروان ادب اطفال کی تحریک پر بچوں کے ادیبوں کی اکتیس کتب ایک ساتھ شائع کی ہیں جسے ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے ادب کو ہمیشہ سے پس پشت ڈالا گیا مگر دو سال قبل کاروان ادب کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والی تحریک نے پاکستان کے لکھاریوں میں ایک نئی روح پھونک دی ۔ گذشتہ برس لاہور میں منعقد ہونے والی قومی کاروان ادب کانفرنس میں شرکت کے موقع پر معروف پبلشر ابوالحسن طارق نے بچوں کے ادب کو فروغ دینے کی اس تحریک کا کھل کر ساتھ دینے کا اعلان کیا اور ایک سال کے اندر اندر ہی انہوں نے اپنے اس دعویٰ کورابعہ پبلشر کے تحت 31کتابوں کی اشاعت کے ذریعے سچ کر دکھایا۔ دلچسپ امر یہ ہے کی کہانیوں پر مشتمل ان کتب کی اشاعت میں معروف لکھاریوں کے ساتھ ساتھ ایسے گمنام لکھاریوں کی کتب بھی شائع کی گئی ہیں جو صلاحیتوں سے مالامال ہونے کے باوجود گوشہ گمنامی میں دفن تھے۔ اس تاریخی کارنامے میں کاروان ادب کے بانی اراکین ندیم اختر، کاشف بشیر کاشف اور اظہر عباس کے ساتھ ساتھ نوجوان ادیب عبدالصمد مظفرالمعروف پھول بھائی کی کاوشوں کا بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے کاروان ادب کے لکھاریوں اور رابعہ پبلشر کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ کل 15 مئی بروز اتوار کو ہونے والی تقریب رونمائی کے مہمانان گرامی بچوں کے معروف شاعر جناب احمد حاطب صدیقی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ بچوں کا ادب کے سابق سربراہ ڈاکٹر افتخار کھوکھر، معروف ادیب و استاد اختر عباس کے علاوہ معروف لکھاریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ دریں اثناء اس تاریخی موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کتابوں کے مصنفین، پبلشر اور کاروان ادب کے اراکین کو اپنے گھر دعوت پر بھی بلا لیا ہے۔۔ تقریب رونمائی کے حوالے سے خبرناک کے کارٹونسٹ عمران سہیل بوبی نے بھی ایک خوبصورت کارٹون تخلیق کیا جسے سوشل میڈیا پر ادبی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔