اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف افغان سفیرملاقات میں طورخم بارڈرکھولنے پراتفاق ہوگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، جب کہ بارڈر کے راستے معمول کی ٹریفک شروع ہوگئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر عمر زاخیل وال نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورت حال او ر بالخصوص سرحدی امور پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں طورخم بارڈر پر معمول کی آمد و روفت بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا،جب کہ دونوں اطراف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششیں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے انسداد دہشت گردی اور خطے میں پائیدار امن لانے کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کوملانے والے طورخم بارڈر پر باڑ لگانے سے صورتحال سنگین شکل اختیار کر گئی تھی، بارڈر پر دونوں پاکستانی اور افغانی فورسز کے اہلکار آمنے سامنے مورچہ زن ہوگئے تھے، جس کے باعث سرحد کئی روز بند رہی۔افغان حکام کا موقف تھا کہ پاکستان باڑ نہیں لگائے گا، جب کہ پاکستانی حکام کا مؤقف تھا کہ افغان شہریوں کی سرحد پار غیر قانونی نقل و حرکت کو بند کرنے کے لئے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی نہیں کرواتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی، جب تک باڑ نہیں لگائی جائے گی، تب تک گیٹ نہیں کھولا جائے گا، جس کے بعد افغان حکام نے کابل اور جلال آباد سے فورسز کی بھاری نفری پر مشتمل تازہ دم دستے اور ٹینک بارڈر پر پہنچا دیئے تھے، صورت حال کے پیش نظر ردعمل کے طور پر پاکستان کی طرف سے بھی بارڈر کو محفوظ بنانے کے لئے ٹینک طورخم پہنچا دیئے گئے تھے۔پاک افغان بارڈر طورخم کی بندش سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا، جس میں متعدد خواتین بچوں اور بوڑھوں نے لنڈی کوتل بازار اور طورخم کی سڑکوں پر رات گزاری، دوسری جانب جلال آباد سے آئے وفد کے ساتھ بھی مذاکرات کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا تھا۔