اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسافر وین کھائی میں گرنے کے سبب 6 مسافرجاں بحق ، 14 شدید زخمی

گوجر خان (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے مسہ کسوال میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے سبب 6 مسافرجاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ سے راولپنڈی جارہی تھی ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور وین مسہ کسوال کے قریب کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کردیا۔