اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج سے جوڈو کراٹے کی سیاست شروع ہو گی : شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں جمہوریت کیلئے کڑا وقت آنے والا ہے حالات حکومت کے حق میں نہیں جا رہے ،لگتا ہے نواز شریف اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لے سکیں گے ۔حکومت ہر طرف سے مسائل میں الجھ کر رہ گئی ہے۔نجی ٹی کے مطابق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ حکومت نہیں چل سکتی۔ آج سے جوڈو کراٹے والی سیاست شروع ہوجائے گی۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپوزیشن کی نہیں اپنی خواہش پر بیان دیں گے۔وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لینے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف ٹی او آر پر کبھی بات نہیں کریں گے۔ معاملہ حل کرنے کیلئے گیند حکومت کی کورٹ میں ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ پاناما میں نام آنے والوں کو فوری نوٹس بھیجے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس تین بجے ہوگا