اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغانستان میں ٹریفک حادثے میں 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کندھار(ویب ڈیسک) افغان صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس افغان صوبے کندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں قندھار ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔افغان صوبے زابل کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔