اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کنییڈا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،2 افراد ہلاک

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کینیڈین صوبے نیو برنزویک کے شہر کیمپ بلٹن میں پیش آیا جہاں ایک ہیلی کاپٹر دوران پرواز درختوں سے ٹکراگیا۔درختوں سے ٹکراتے ہی ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا اور زمین پر جاگرا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوںافراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اپنے روٹ سے ہٹ گیا تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔