اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شام کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں سے 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دمشق(ویب ڈیسک)شام کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر حسکہ، حمص اور ترتاس میں ہونے والے 4 بم دھماکوں میں اب تک 18 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیم سئیرین آبزرویٹری نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسکہ میں خود کش بمبار کی جانب سے ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار کو چوکی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق حمص میں ہونے والا دھماکا بھی خود کش تھا اوراس میں بھی کار کو ہی استعمال کیا گیا۔ حملہ آور نے شہر کے مرکزی دروازے پر دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو ٹکرادیا، جس سے 3 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ ترتاس میں ہونے والے 2 دھماکوں میں غیر ملکی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور20 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پہلے خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو کیمپ کے مرکزی دروازے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ دوسرے حملہ آور نے چند لمحوں بعد ہی خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا۔