اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بغداد میں کار بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 20 زخمی

بغداد(ویب ڈیسک) عراقی دارالحکومت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجےمیں 9 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچا یا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بغداد کے علاقے کرادہ کے بازار میں کھڑا کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ عراق گزشتہ کئی سالوں سے عراق میں خانہ جنگی جاری ہے جس کے باعث اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہیں۔