اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوادر کی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے پانچوں نومولود دم توڑ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کو ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے پانچوں بچے یکے بعد دیگرے خالق حقیقی سے جاملے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جمعہ کے روز کراچی کے نجی ہسپتال میں گوادر کے جاوید نامی شخص کی بیوی کو درد زہ ہونے پر آپریشن کیلئے نجی ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی نارمل ڈلیوری ہوئی اور خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔ پیدا ہونے والے پانچوں بچوں کے وزن کم اور حالت تشویشناک تھی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم جمعہ کو پیدا ہونے والے پانچ میں سے 2 نومولود بچے ہفتہ کو ، 2 اتوار کواور ایک پیر کو دم توڑ گیا۔