اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آفتاب کرنسی جیسی کمپنیاں پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے رول ماڈل ہیں:حاجی مبشر حسن چیمہ

کھاریاں(بزنس رپورٹر)کوریا اور سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ، معروف بزنس مین، حاجی مبشر حسن چیمہ نے گذشتہ روز آفتاب کرنسی ایکسچینجACE Money Transferکے لائزن آفس کا دورہ کیا۔ کمپنی کے مختلف شعبہ جات سے متعلق اسسٹنٹ ٹو ڈائریکٹر عادل ڈار نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے مختصر عرصے میں کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے والی آفتاب کرنسی کے نظام اور معیار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اسے پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے رول ماڈل ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ آئے ہوئے خاور باجوہ، آفتاب چیمہ اور دیگر احباب نے بھی آفتاب کرنسی کے جدید مواصلاتی نظام کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں چوہدری مبشر حسن چیمہ نے کمپنی کے ڈائریکٹر کلیم گیلانی سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ مبشر حسن چیمہ کوریا اور یورپ سے تعمیراتی مشینری کے بڑے امپورٹر اور سعودی عرب میں قائم ایک تعمیراتی کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔ mubashar cheema mets to Director ACE Kaleem Gelani