اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہسپانوی کاروباری شخصیت نے بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز چھین لیا

نیویارک(ویب ڈیسک)اسپین سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری امانسیو اورٹیگا نے بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز چھین لیا۔ امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق امانسیو اورٹیگا کے اثاثوں کی مالیت 78 ارب ڈالرز ہے جبکہ بل گیٹس اس وقت 77.4 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔80 سالہ امانسیو اورٹیگا ایک ریلوے ورکر کے بیٹے تھے اور انھیں ایک کپڑے کی دکان پر کام کرنے کے لیے13 سال کی عمر میں اسکول چھوڑنا پڑا تھا۔ انھوں نے ایک کمرے میں مقبول فیشن کمپنی زارا کی بنیاد اپنی سابقہ اہلیہ روسیلا معرا کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔