اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

امریکا میں مسجد پر حملہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فلوریڈا میں نامعلوم شخص نے مسجد پر حملہ کردیا، جلانے کی کوشش بھی کی، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اورلینڈو نائٹ کلب کا شوٹر عمر متین اس مسجد میں عبادت کیلئے آتا تھا۔
امریکی ریسکیو حکام کے مطابق 911 پر رات ساڑھے 12 بجے مسجد میں آگ کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد عملے نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی
mosque-in-usaفوٹیج میں ایک شخص بلڈنگ کی جانب بڑھتا ہوا دیکھا گیا، جس کے عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے نظر آئے اور حملہ آور علاقے سے فرار ہوگیا۔ کاؤنٹی شیرف افسر میجر ڈیوڈ تھامپسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ویڈیو کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔