وزیر اعلیٰ سندھ نے خواجہ اظہار الحسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار الحسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات سے پہلے خواجہ اظہار الحسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ایس ایس پی ملیر نے غلط کام کیا ہے تو انہیں سزا ملے گی۔ اور پھر انہوں نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ جس پر ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے سی ایم ہاؤس جانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات سے پہلے ہی خواجہ اظہار الحسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے