اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ترک حکومت کی درخواست پر داعش کو شکست دینے کے لئے امریکی فوج کے خصوصی کمانڈوز شام روانہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی خصوصی دستوں کے درجنوں کمانڈوز کو شام میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ وہ اسلامک اسٹیٹ سے برسرپیکار ترک فوج اور شامی باغیوں کی مدد کر سکیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی دستوں کی تعیناتی ترک حکومت کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ان امریکی خصوصی فوجی کمانڈوز ترک فوج اور تسلیم شدہ شامی اپوزیشن فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ خیال رہے کہ ترک فورسز گزشتہ کئی ہفتوں سے شامی سرزمین پر اپنی زمینی عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔