اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار یو سی چیر مین رضوان اسلم بٹ نے عید کے موقع فوڈ سٹریٹ میں اپنے مرکزی دفتر میں آ ئے کاکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح خوش آئند ہے جس سے 2018ء تک ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی تین سال پہلے کسی شعبے میں بجلی نہ تھی موجودہ حکومت کی انتھک محنت کی بدولت انرجی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے 2018ء سے وافر اور سستی بجلی کی فراہمی حکومت کا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی اسی لئے آئے روز احتجاج کی آر میں ڈرامہ رچایا جاتا ہے، دھرنوں سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے یہ ملک کے خیر خواہ نہیں باشعور عوام آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔