اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روس میں پارلیمانی انتخاب، ولادی میر پوتن کی جماعت کو برتری

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں پارلیمانی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ولادی میر پوتن کی جماعت کو حسب توقع بھاری برتری حاصل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق نصف ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس میں صدر پوتن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر اور کیمونسٹ پارٹی نے 14 سے 16 فیصد ووٹ لیے ہیں جبکہ حزب مخالف کی روشن خیال جماعتیں پارلیمانی انتخاب میں محض 5 فیصد ہی ووٹ لے سکی ہیں۔انتخابی نتائج کے اعلان پر روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ اُن کی جماعت کے نتائج بہت اچھے رہے ہیں اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ 2014 میں کرائمیا کے روس سے الحاق کے بعد پہلی مرتبہ وہاں بھی پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں تاہم امریکا نے کرائمیا کے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے۔