اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی فون کا پاس کوڈ سو ڈالر میں توڑا جا سکتا ہے

لندن (ویب ڈیسک )معروف کمپنی ایپل کے آئی فون کے پاس کوڈ کو کامیابی سے توڑنے کے لیے صرف ایک سو ڈالر لاگت کے آلات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کے ایک طالب علم آئی فون کی میموری چپس کی نقل بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد وہ آئی فون کے پاس کوڈ کو توڑنے کے لیے بے شمار کوششیں کر سکتا ہے۔ آئی فون میں اگر ایک حد سے زیادہ غلط پاس کوڈ ڈالیں تو فون میں موجود تمام فائلیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔اسی لیے اس طالب علم کی جانب سے بے شمار کوششیں کرنے کی صلاحیت ایجاد کرنے سے آئی فون کا پاس کوڈ توڑنا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ یہ تحقیق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئی فون کی چپس کی نقل کرنے سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔