اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی فون 7 کی اصل قیمت کیا ہے، جانئے

لندن (ویب ڈیسک) آج کل موبائل فون کا استعما ل اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہر کوئی موبائل فون میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اچھے سے اچھا موبائل فون خرید نا چاہتا ہے۔مارکیٹ میں آئی فون 7 کی فروخت پچھلے ماہ سے شروع ہوچکی ہے ، موبائل فون کے رسیا اسے کسی بھی قیمت پر خریدنے کیلئے تیار ہیں ۔ مگر کیا وہ یہ جانتے ہیں کہ اس کی اصل قیمت کیا جبکہ مارکیٹ میں آئی فون 7کتنے مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے ۔پاکستانی موبائل مارکیٹ کے مطابق آئی فون 7کی قیمت90,000 روپے ہے ۔جی ہاں ایسی ہی ایک خاص ویڈیوسوشل میڈیا نیٹ ورک پر دیکھی جارہی ہے جس میں آئی فون 7 کے پارٹس کی اصل قیمت بتائی گئی ہے ۔ آئی فون 7 میں استعمال ہونے والی اسکرین کی قیمت 37 ڈالر ، بیٹری 4ڈالر،کیمرہ 26 ڈالر، لوجیک بورڈ74ڈالر،اسپیکر 11.50 ڈالر، کیسنگ22ڈالرجبکہ دوسرے تمام پارٹس 117.50 ڈالر کے ہیں ،ان کی ٹوٹل بنانے کی قیمت 292ڈالر ہے جبکہ خوردہ کی قیمت749 ڈالر بنتی ہے ۔پاکستانی لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو اسکرین کی قیمت 3,865 ، بیٹری 417،کیمرہ 2,716، لوجیک بو ر ڈ 7,731.89 ، اسپیکر 1,201 ،کیسنگ 2,298جبکہ دوسرے تمام پارٹس1,2276 روپے کے ہیں ،ان کی ٹوٹل بنانے کی قیمت 30,509روپے ہے جبکہ خوردہ کی قیمت78,259روپے بنتی ہے ۔