اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کا رائیونڈ جلسہ جاری، مودی اور نواز شریف مقررین کے نشانے پر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رائیونڈ اڈہ پلاٹ پر تحریک انصاف کا جلسہ جاری، لاکھوں افراد شریک، پاکستانی اور ہندوستانی وزراء اعظم کے خلاف تقاریر کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا رائیونڈ جلسہ انتہائی جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے۔ جلسہ میں کراچی سے کشمیر تک کے مختلف شہروں سے آئے لاکھوں کارکن شریک ہیں ۔ جلسہ کے اسٹیج پر تحریک انصاف کی تمام مرکزی قیادت موجود ہے۔ پونے دس بجے تک چوہدری سرور، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما خطاب کر چکے ہیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عمران خطاب کا خطاب کچھ ہی دیر میں متوقع ہے