اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رائیونڈ مارچ: کامونکے سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تین قافلے رائیونڈ روانہ

کامونکے(نامہ نگار) رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے کامونکے سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تین قافلے روانہ ہوئے۔یہاں سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت کی قیادت میںایک قافلہ،دوسرا قافلہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 100پاکستان تحریک انصاف چودھری احسان اللہ ورک کی قیادت میں انکے آفس سے جبکہ تیسرا قافلہ سابق ایم پی اے چودھری ذوا لفقار علی بھنڈر کی قیادت میں اُنکے آفس سے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا ۔تینوں قافلوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔