اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محرم کے بعداسلام آباد بند کر دیں گے، نواز شریف کو حکومت نہیں کرنے دیں گے:عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف جو بھاگ بھاگ کر دل کا علاج کروانے لندن جاتے ہیں انہیں دل کی بیماری نہیں بلکہ انہیں بد ہضمی ہو گئی ہے ۔رائیونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو دل کا مسئلہ نہیں ہے جس کیلئے وہ علاج کیلئے لندن جاتے ہیں بلکہ انہیں پیٹ کا مسئلہ ہے انہوں نے غریب عوام کا پیسہ کھایاہے جس کی وجہ سے بد ہضمی ہو گئی ہے جو کہ پیسہ نکال کر ٹھیک ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کے خلاف آخری جلسہ ہے اب جلسہ نہیں کریں گے لیکن محرم کے بعد نواز شریف کو حکومت نہیں کرنے دیں گےاب اسلام آباد بند کرنے جائیں گےعمران خان نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مودی تم نے ثابت کردیا ایک انتہا پسند انسان ہو،بندوق سے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی،مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا’ بڑھکیں نہ لگاﺅ،ہم مرنے سے نہیں ڈرتے،اگر تم نے کچھ کیا تو انڈیا شائننگ بھول جاﺅ گے-رائے ونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ،میں نے فاٹا ،بلوچستان میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی ،میں نریندر مودی سے ملا اس نے میری باتوں سے اتفاق کیا ہے کہ جنگ مسئلوں کا حل نہیں ہے،اب ہو یہ رہا ہے کہ چھوٹا سا دھماکہ بھارت میں ہوتا ہے الزام پاکستان پر لگادیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 26سال سے کشمیریوں پر ظلم کیا جارہا ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،ظلم اور تشدد کیا جارہا ہے،بچوں کی آنکھوں میں چھرے مارے گئے،پوری دنیا میں اس کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے’پاکستان امن چاہتا ہے بڑھکیں نہ لگاﺅ،ہم مرنے سے نہیں ڈرتے،اگر تم نے کچھ کیا تو انڈیا شائننگ بھول جاؤ گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مودی تم نے ثابت کردیا تم انتہا پسند انسان ہو، پوری پاکستانی قوم ایک ہے،کشمیریوں کوحقوق دینے پڑیں گے،بندوقوں سے ان کی آواز دبائی نہیں جاسکتی ہے،ہم کشمیر کے لوگوں کی اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ،کہیں نواز شریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوجانا،مسئلہ کشمیر کو ہرصورت حل کرنا ہوگا،جنرل مشرف مجرم تھا جس نے کرسی اور ڈالر کے بدلے قوم دہشگردی کی جنگ میں جھونک دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی نواز شریف نہیں ہے،ہر پاکستانی کو پیسے سے محبت نہیں نواز شریف کی طرح۔ہرپاکستانی نوازشریف کی طرح بزدل نہیں ہے،نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جو تقریرکی اچھی تھی لیکن دل میں سے نہیں تھی،مودی بھی کہتا ہے کہ یہ تقریر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تھی،شرم کی بات ہے ملک کے وزیراعظم کا یہ مقام ہے،مودی تم پاکستان کو تنہا کرنے کی بات کرتے ہو لیکن میں چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کو ایسا بنادوں کہ کسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا ہے میں نے غلامی میں زندگی نہیں گزاری اور نہ ہی گزارنا چاہتا ہوں،مودی تم کہیں نواز شریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوجانا،مسئلہ کشمیر کو ہرصورت حل کرنا ہوگا،جنرل مشرف مجرم تھا جس نے کرسی اور ڈالر کے بدلے قوم دہشگردی کی جنگ میں جھونک دیا