اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیشنل ایکشن پلان میں ختم نبوت کا لٹریچر نہیں آتا ، علماء کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے:مولانا اسماعیل شجاع آبادی

کامونکے (نامہ نگار) نیشنل ایکشن پلان میں ختم نبوت کا لٹریچر نہیں آتا ، علماء کو بلاوجہ تنگ کرنے سے باز رہا جائے ، تمام دینی جما عتیں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، دو روزہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس پر و گرام کے مطابق 27اکتوبر کو شروع ہو گی ان خیالات کا اظہار عالمی تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے جے یو آئی کے رکن مجلس شوریٰ محمد نعیم قادری کی رہائش پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،اس مو قع پر مو لانا عمر حیات ، مولانا عارف شامی، مولانا محمد قاسم، مو لانا سعید الرحمن فاروقی،محمد اقبال چو ہدری اور قاری محمد سفییان بھی موجو د تھے انہوں نے کہا کہ ہر سال چناب نگر میں تمام مکاتب فکر کے لوگ بڑی تعداد میں عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں، آئینی اور قانونی طور پر قادیانی غیر مسلم ہیں اور اسلامی اشعار جو مسلمانوں کا کاصہ ہے استعمال نہیں کر سکتے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طو ر پر قادیانی ہم سے وسائل زیادہ رکھتے ہیں لیکن اس کے با وجود سوشل میڈ یا سمیت تمام میڈ یا پر ہم ان کی ہرزہ رسائی کا جواب دے رہے ہیں