اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔ قرارداد خواجہ سہیل منصور اور شیخ صلاح الدین نے جمع کرائی ہے ۔ اس قرارداد میں فاروق ستار اور دیگر ارکان اسمبلی کے بھی دستخط ہیں۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور حکومت معاشرے سے انتہا پسندی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی ادا نہیں کر پائی، دہشت گردی تب تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک انتہا پسندی پر قابو نہ پایا جاسکے نیشنل ایکشن پلان کے اہم حصوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ضرب عضب میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہورہی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔